عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کسی بھی وقت ممکن ہے، حکومت کا عندیہ

انصاف کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے، عوام اب سڑکوں پر آکر آواز بلند کریں؛ بانی پی ٹی آئی
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانے کا واضح اشارہ دے دیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اڈیالہ ہو یا کوئی اور مقام، بدامنی اور انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو ریاستی وسائل ’’سیاسی شورش‘‘ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر جیل کے باہر ہنگامہ آرائی جاری رہی یا عمران خان کی موجودگی دوسرے قیدیوں کیلئے خطرات پیدا کرتی رہی تو انہیں دوسری سہولت میں منتقل کرنا پڑ سکتا ہے۔
وزیرِ مملکت نے عمران خان پر الزام لگایا کہ وہ ایک بار پھر فوج اور عسکری قیادت پر دباؤ ڈال کر اقتدار میں واپسی اور اپنے کیسز کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ دوسروں کے سہارے سیاست کی، اور اگر سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پشت پناہی نہ ہوتی تو وہ وزیرِاعظم تو کیا، مقامی سطح کا عہدہ بھی حاصل نہ کر پاتے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










