پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل

Pakistan values its relations with Indonesia, says Chief of Defence Forces Field Marshal
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی یاس پی آر ) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری پر گفتگو کی گئی، پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انڈونیشیا کے صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، پرابووو سو بیانتو نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور استعداد کار میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دفاعی اشتراک کا خواہاں ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










