منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

شکارپور میں پولیس کا ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں سے مقابلہ، 9 ڈاکو ہلاک

09 دسمبر, 2025 11:30

شکارپور میں پولیس نے ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے منچھر شاہ کے علاقے میں آپریشن کرنا پڑا، ملزمان 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈی ایس پی اور دیگر اہلکار زخمی ہوئے، ڈی آئی جی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا گھیراؤ کر کے کارروائی جاری رکھی گئی۔

وزیر داخلہ سندھ نے شکارپور پولیس کی کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

وزیر داخلہ نے پولیس کی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

ضیا لنجار نے کہا کہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکوؤں کا ہلاک ہونا ایک کامیاب اقدام ہے۔

انہوں نے زخمی ڈی ایس پیز، پارس بکھرانی اور ظہور سومرو کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔