موسم سرما میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

Prime Minister announces a 4.04 rupee reduction in electricity rates for industries
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ موسمِ سرما کے دوران گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال گیس لوڈشیڈنگ میں پچھلے سال کے مقابلے میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، تاہم جہاں بھی گیس پریشر کا مسئلہ ہو، اسے فوری طور پر حل کیا جائے گا۔
علی پرویز ملک نے بتایا کہ نومبر میں 80 سے 90 ہزار شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 70 سے 80 فیصد اوگرا سے متعلق تھیں، اور یہ شکایات 36 گھنٹوں کے اندر حل کی گئی تھیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی گیس کے مسئلے کی صورت میں فوری اطلاع دیں تاکہ وقت پر اقدامات کیے جا سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










