کچھ لوگ جان بوجھ کر پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کچھ عناصر پارٹی اور ریاستی اداروں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات غلط تھے اور ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں تاکہ پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں قائم رہیں۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ تحریک انصاف نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا اور ہم چاہتے ہیں کہ مسائل افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے حل ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ہمیشہ اداروں کے کردار کی تعریف کرتی رہی ہے اور مضبوط فوج کو پاکستان کی سلامتی کا ضامن سمجھتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










