بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

10 دسمبر, 2025 12:07

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں 2025 کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد سے بڑھا کر 3.0 فیصد کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں معیشت نے 5.7 فیصد کی مضبوط گروتھ ریکارڈ کی۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تیزی اور کاروباری ماحول میں بہتری کی وجہ سے رواں مالی سال میں بھی ترقی کا رجحان جاری رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون 2025 میں آنے والے شدید سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی، جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور ملکی کھپت میں اضافہ بھی گروتھ کا اہم سبب رہا۔ سرمایہ کاری اور صنعت میں ریکوری نے بھی معیشت کو مستحکم رکھنے میں مدد دی۔

تاہم، رپورٹ میں بیرونی طلب کی کمزوری اور تجارت میں غیر یقینی صورتحال کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے، جو معیشت کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی ترقی کی پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 میں بھی معیشت میں بہتری متوقع ہے اور کاروباری ماحول سازگار ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔