سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

Big good news has arrived regarding government employees' salaries
محکمہ خزانہ پنجاب نے مسیحی سرکاری ملازمین کے لیے ایک اہم اعلان کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کرسمس سے پہلے تمام مسیحی ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن جاری کی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ ملازمین اپنے مذہبی تہوار کی تیاری آسانی سے کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسز کو باضابطہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔ اس مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دسمبر کی تنخواہیں اور پنشن 19 دسمبر سے پہلے ہر صورت ادا کر دی جائیں۔ تمام متعلقہ محکموں کو کہا گیا ہے کہ ادائیگی میں کوئی رکاوٹ یا تاخیر نہ آنے دیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملازمین کی سہولت کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ وہ کرسمس کے موقع پر مالی مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ صوبائی محکموں کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وقت پر ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











