سیف سٹی کیمروں کے باوجود کراچی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری کا سلسلہ جاری

سیف سٹی کیمروں کے باوجود کراچی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری کا سلسلہ جاری
کراچی میں شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی جانے کی وارداتوں کے سلسلے میں کمی نہیں آئی، حالانکہ شہر بھر میں سیف سٹی کیمروں اور دیگر سیکڑوں کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال نومبر تک شہر میں 1955 گاڑیاں اور 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھین لی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر شہر میں 6 ہزار 357 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی گئی جبکہ 36 ہزار 922 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہوئی۔
شہریوں کے مطابق گھروں کے باہر کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی محفوظ نہیں ہیں، اور متعدد مقامات سے چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی ہیں۔
لیاقت آباد میں ایک گھر کے باہر سے سوزوکی کار چوری کی گئی، جس کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شال پہنے ایک شخص نے سوزوکی کو دھکا دے کر لے جایا اور گاڑی اسٹارٹ کر کے فرار ہو گیا۔
شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں، کیونکہ گھروں کے باہر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی حفاظت کے لیے موجود انتظامات ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










