بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی

10 دسمبر, 2025 11:40

پاکستان تحریکِ انصاف کے اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، جس کا اعلان مظفرآباد میں ایک شمولیتی تقریب کے دوران کیا گیا۔

 سابق امیدوار اسمبلی سردار شاہنواز اختر نے اپنے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور پارٹی قیادت نے انہیں ہار پہناتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

تقریب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی موجود تھے جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی بہتر کارکردگی کے اثرات آزاد کشمیر تک پہنچ رہے ہیں۔

تقریب کے دوران پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے متعدد کارکنان نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

اس سے قبل بھمبر آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے تحصیل صدر طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو پارٹی ملکی اداروں کے خلاف عزائم رکھتی ہو، اس کا حصہ نہیں بن سکتا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔