بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کیخلاف جنگ کو جرات سے لیڈ کیا، وزیر اعظم

10 دسمبر, 2025 16:43

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کیخلاف جنگ کو جرات سے لیڈ کیا۔

اسلام آباد میں قومی علما کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی سے نوازا، علما اور قوم کی دعاؤں سے بھارت کیخلاف تاریخی فتح ملی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کیخلاف جنگ کو جرات سے لیڈ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں تمام افواج کی کاوشیں شامل ہیں، ہر سپاہی نے بہادری  کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا، پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، جب تک یکجہتی قائم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان سے فتنہ الخوارج پاکستان کے شہریوں اور جوانوں کو شہید کررہے ہیں، شہداء کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا، ہم بھرپور ترقی اور خوشحالی کے سفر کی جانب گامزن ہیں، معاشی کامیابی کیلئے سیاسی و عسکری قیادت نے مل کر کام کیا، قرض واپس کریں گے اپنی دولت خود پیدا کریں گے۔

   وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے لیے شبانہ روز محنت کریں گے، ترقی کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہورہے ہیں، ہمارے دوست ملک بھارت کیخلاف فتح کو اپنی جیت سمجھتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔