بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

آئین پاکستان ہر شہری کی بلا امتیاز آزادی اور بنیادی حقوق کی ضمانت ہے، صدر مملکت

10 دسمبر, 2025 09:41

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ہر شہری کی بلا امتیاز آزادی اور بنیادی حقوق کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ہماری بنیادی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام انسانی وقار، احترام انسانیت اور مساوات پر زور دیتا ہے، اور آئین پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز آزادی اور بنیادی حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے زور دیا کہ احترام، برداشت اور باہمی وقار کا ماحول پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ملک میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔