ہفتہ، 13-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/22هـ (13-12-2025م)

سعودی عرب میں ملازمت کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

11 دسمبر, 2025 13:32

وزارت مذہبی امور نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ “خدام الحجاج” کے نام سے ایک جعلی اشتہار اخباروں اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ اس اشتہار میں سعودی عرب میں حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے ملازمتیں دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے، لیکن وزارت کے مطابق یہ کمپنی مکمل جعلی ہے۔

وزارت کے ترجمان نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شہریوں کو آگاہ کیا کہ مذکورہ اشتہار، جو 8 دسمبر کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہوا، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ملازمتوں کی پیشکش کرتا ہے، مگر یہ جعلی کمپنی ہے اور اس کا رجسٹریشن نمبر بھی غلط ہے۔

وزارت نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے سے قبل سرکاری ویب سائٹس پر رجسٹریشن کی تصدیق کریں۔ موبائل نمبرز پر رابطہ کرنے سے گریز کریں اور صرف سرکاری لینڈ لائن نمبر استعمال کریں۔

مزید براں، وزارت نے کہا کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا دھوکہ دہی کی صورت میں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔ جعلی اشتہارات شائع کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔