ہفتہ، 13-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/22هـ (13-12-2025م)

عطا تارڑ نے فیض حمید کی سزا کو تاریخی فیصلہ قرار دیدیا

11 دسمبر, 2025 15:13

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے فیض حمید کی سزا کو تاریخی فیصلہ قرار دیدیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کی سزا حق و سچ کی فتح ہے اور پاک فوج اور قانونی نظام کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے بطور پی ٹی آئی سیاسی مشیر ملک میں سازشیں کیں اور اپنی سیاسی وابستگی کے ذریعے انتشار پھیلایا۔ فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کے مشیر کی حیثیت سے مکمل سپورٹ فراہم کی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں انتشار پھیلانا اور ریاست کے خلاف بغاوت کرنے کے الزامات فیض حمید پر ثابت ہوئے۔ اس کے علاوہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیس اور اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرنا بھی ان پر ثابت ہوا۔ یہ ایک لینڈ مارک فیصلہ ہے جس سے قانون اور انصاف کے نظام کو تقویت ملی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیض حمید کو مکمل موقع دیا گیا کہ وہ اپنے دفاع میں ثبوت اور گواہ پیش کریں، مگر تمام الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔ سیاسی معاملات کی تحقیق بھی جاری ہے اور ان کی سیاسی اسسٹنٹ کی سرگرمیوں کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔