ہفتہ، 13-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/22هـ (13-12-2025م)

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

11 دسمبر, 2025 13:41

پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن تصدیق کے لیے جدید سہولت شروع کر دی ہے۔

اب آن لائن درخواست گزار اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق آسانی سے کر سکیں گے۔ یہ نظام نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے کام کرے گا، جس سے تکنیکی مسائل حل ہو جائیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور سینئر شہری آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں سہولت حاصل کر سکیں گے۔ اگر کسی شخص کو فنگر پرنٹس میں مسئلہ درپیش ہو تو چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ پاسپورٹ کی درخواست کا عمل تیز اور آسان ہو۔

نئے نظام کے تحت اب اوورسیز پاکستانی بھی اپنے ممالک سے ہی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے، جس سے غیر ضروری دورے اور مشکلات کم ہو جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔