شمالی وزیرستان کے مدرسے میں دھماکہ؛ 2 معصوم بچے شہید، 8 زخمی

Blast in North Waziristan madrassa; 2 innocent children martyred, 8 children injured
شمالی وزیرستان کے مدرسے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچے شہید جبکہ 8 بچے زخمی ہو گئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں فتنہ الخوارج کا چھوڑا ہوا پرانا بارودی مواد پھٹنے سے مدرسے میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچے شہید جبکہ 8 بچے زخمی ہو گئے۔
مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے ہے، حادثہ معصوم بچوں کے خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے کھیلنے کے باعث پیش آیا۔ وار آن ٹیرر کے دوران خیبرپختونخوا میں خوارج نے دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کیلئے وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائیں۔
ماضی میں عیسوڑی کے نواحی پہاڑ، خوارج کے مذموم ارادوں کی تکمیل کی کمین گاہ رہے ہیں، اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور کئی دیگر علاقوں میں ایسے حادثات پیش آچکے ہیں۔ ماضی کے واقعات بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ خوارج کی شرپسندی سے عورتیں اور بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔
خیبرپختونخوا میں کُل 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد اور سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک کاوشوں کے باعث اب تک 82 مربع کلومیٹر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا چکاہے، اس کے علاوہ باقی ماندہ علاقے کی ڈی مائننگ پر شب و روزکام جاری ہے۔
پاک فوج کی جانب سے علاقوں کو بارودی مائیننگ سے پاک کرنے کا مقصد عوام کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔ فتنہ الخوارج کے سفّاک اور دہشتگردانہ عزائم خاص طور سے خیبرپختونخوا میں تباہی اور خونریزی کا باعث ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











