فیلڈ مارشل کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے احتساب کی بنیاد اپنے ادارے سے رکھی، فیصل واوڈا

فیلڈ مارشل کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے احتساب کی بنیاد اپنے ادارے سے رکھی، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے احتساب کی بنیاد اپنے ادارے سے رکھی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے جی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاسی حالات، احتساب اور 9 مئی واقعات پر اہم تبصرے کیے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے تمام کیسز اب بھی انڈر ٹرائل ہیں اور عدالتیں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائی کو ’’احتساب کی ابتدا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی 75 سالہ تاریخ میں اتنے طاقتور شخص کا اس طرح احتساب نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک، سیاست اور جمہوریت کو طویل عرصہ نقصان پہنچایا گیا جس کے اثرات آج سامنے آرہے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وہ افراد جو سمجھ رہے ہیں کہ وہ بچ گئے ہیں، ان کا بھی احتساب ہوگا، ملک میں کوئی بھی شخص اگر بدمعاشی یا غنڈہ گردی کرے گا تو ریاست اس کے خلاف ضرور ایکشن لے گی۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل اپنے ادارے سے شروع کرنے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل کو جاتا ہے جنہوں نے ادارے میں اصلاحات کی بنیاد رکھی اور ایک مثال قائم کی۔
فیصل واوڈا نے مزید دیا کہ ملک میں قانون کی بالا دستی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہر شخص کو جواب دہ ہونا ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











