گھر بیٹھے موبائل پر ہی ڈیتھ اور برتھ رجسٹریشن کروائیں؛ مگر کیسے؟ آسان طریقہ جانیے

Get death and birth registrations done from home on your mobile
محکمہ بلدیات نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک نئی موبائل ایپ متعارف کر دی ہے۔
نئی موبائل ایپ کے ذریعے اب پیدائش اور موت کی رجسٹریشن گھر بیٹھے کی جا سکے گی۔ اس ایپ کا نام سی آر ایم ایس رکھا گیا ہے۔
محکمہ بلدیات کے مطابق شہریوں کو اب لمبی قطاروں میں انتظار کرنے یا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ صرف موبائل فون کے ذریعے تمام معلومات درج کر کے درخواست جمع کی جا سکے گی۔
ایپ میں صارف اپنی ذاتی معلومات، خاندان کا ریکارڈ اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرے گا۔ ڈیٹا مکمل ہونے کے بعد درخواست کی باقاعدہ جانچ کی جائے گی۔ منظوری کے بعد شہری اپنے موبائل سے ہی سرٹیفکیٹ آن لائن ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











