منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

لندن ہائیکورٹ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں فیصلہ جاری کردیا

11 دسمبر, 2025 10:42

لندن: لندن ہائی کورٹ نے بریگیڈئر راشد نصیر کے دائر کردہ ہتکِ عزت کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے عادل راجہ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جون 2022 میں لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد، بلا ثبوت اور جھوٹ پر مبنی تھے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجہ کو £50,000 ہرجانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ £260,000 بطور عبوری اخراجات فوری ادا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں، تمام مالی ادائیگیاں 22 دسمبر 2025 تک مکمل کرنا لازمی ہوں گی۔

عدالت نے عادل راجہ کو پابند کیا ہے کہ وہ 28 دن تک فیصلے کا خلاصہ اپنے تمام پلیٹ فارمز پر نمایاں طور پر جاری کرے۔ مزید برآں عدالت نے جھوٹے دعوے دہرانے سے روکنے کے لیے سخت injunction بھی جاری کیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق اگر اس فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی تو توہینِ عدالت، جرمانہ یا قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب الیکشن، مبینہ ملاقاتوں اور ’’ریجیم چینج‘‘ سے متعلق تمام بیانیے غلط اور حقیقت کے برعکس تھے۔ عدالت کے مطابق عادل راجہ کے الزامات کا مقصد شخصیت کشی کے سوا کچھ نہیں تھا اور یہ مکمل طور پر بدنیتی کا نتیجہ تھے۔

عدالت نے متعدد حساس الزامات کو کلی طور پر ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ عادل راجہ کے بیانات نے بلاجواز نقصان پہنچانے کی کوشش کی جو غلط ثابت ہوئی۔ عدالت کے حکم کے مطابق فیصلے کا لنک تمام پلیٹ فارمز پر نمایاں رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔