منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

جیل میں قید افراد سے ملاقات ورثا کا آئینی حق ہے، فضل الرحمان

11 دسمبر, 2025 09:54

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جیل میں قید افراد سے ملاقات ورثا کا آئینی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں جمہوری روایات کی پامالی کی جا رہی ہے، اور یہ ملک کے لیے خطرناک رجحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی انتشار اور تشدد کی جانب بڑھ رہا ہے، اور موجودہ معاشی اور سماجی حالات ملک کو کسی بھی بڑے بحران کے لیے تیار نہیں کرتے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ہفتے سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ بانی تحریک انصاف کے ساتھ اب مزید سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔