منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں بے بنیاد قرار

11 دسمبر, 2025 08:10

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کو فی الوقت جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں گردش کرنے والی تمام خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں پائی جاتی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہی موجود ہیں اور ان کی صحت، سیکیورٹی اور روزمرہ ضروریات کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور جیل انتظامیہ ان کی دیکھ بھال کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

مزید برآں، حکام نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ منتقلی کے حوالے سے نہ تو کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی عملی کارروائی کی گئی ہے۔

جیل انتظامیہ نے عوام اور میڈیا سے گزارش کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔