ہفتہ، 13-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/22هـ (13-12-2025م)

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا

11 دسمبر, 2025 11:55

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر نے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، جس میں صحت اور حلال خوراک سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر نے فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات کی، جبکہ پاکستان کے نائب وزیراعظم نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور پاکستان اپنے قومی مفاد اور خودمختاری کا ہر صورت دفاع کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ پاکستان ہر مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کو ترجیح دیتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔