منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

ملک کے دفاعی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا، رانا ثنااللہ

11 دسمبر, 2025 08:25

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک کے دفاعی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رانا ثنااللہ نے جی ٹی وی کے پروگرام جی فار غریدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی موجودہ صورتحال خود ان کی پیدا کردہ ہے، جبکہ اڈیالہ جیل کے باہر ایک ڈرامہ شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو معلوم ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوگی لیکن وہ ملاقات کے قواعد پر عملدرآمد بھی نہیں کرتے۔

رانا ثنااللہ نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی نے ریڈ لائن کراس کی تو حکومت حرکت میں آئے گی، ملک کے دفاعی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا اور پی ٹی آئی و بانی پی ٹی آئی کے اقدامات ملک دشمنی کے زمرے میں آتے ہیں۔

سینیٹر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کی پیشکش کی تھی لیکن موجودہ صورتحال میں دوبارہ کوئی پیشکش کرنا مشکل ہے، وزیراعظم کی مذاکراتی آفر پر پی ٹی آئی کی جانب سے منفی ردعمل دیا گیا تھا۔

انہوں نے نیشنل کانفرنس کو بھی غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی افادیت نہیں ہوگی اور یہ بالکل بےمعنی ہو جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔