منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

11 دسمبر, 2025 09:47

دبئی: آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری 2025 کی دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی رپورٹ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مسلسل ساتویں سال سب سے آگے رہ کر اپنی بالادستی برقرار رکھی ہے۔ یو اے ای کے شہری اب بغیر ویزے تقریباً 179 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

آرٹن کیپیٹل نے رپورٹ میں بتایا کہ یو اے ای کا پاسپورٹ مضبوط اقتصادی ڈھانچے، مستحکم معیشت اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ ماحول کی وجہ سے دنیا بھر میں اتنی عزت حاصل کر چکا ہے۔

دوسری جانب دیگر ممالک کے اہم پاسپورٹس کی طاقت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر سنگاپور اور اسپین ہیں، جن کے شہری 175 ممالک میں بغیر ویزے سفر کر سکتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر متعدد ممالک کا پاسپورٹ شامل ہے، جن میں سوئٹزر لینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سویڈن، فن لینڈ، لگسمبرگ، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، ڈنمارک، یونان، آسٹریا، بیلجیئم، پرتگال، ملائیشیا اور جاپان شامل ہیں۔ ان کے شہری 174 ممالک تک ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کو سب سے کمزور قرار دیا گیا ہے، جس کے حامل شہری صرف 45 ممالک میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے نیچے صرف عراق، شام اور افغانستان کے پاسپورٹس ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔