کراچی: کورنگی بنگالی پاڑہ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 12 سال کا لڑکا جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی بنگالی پاڑہ کے قریب ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جس میں 12 سالہ لڑکا فرحان واٹر ٹینکر کی ٹکر کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ٹینکر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں نے ٹینکر کو روک لیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔
پولیس نے لاش کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے حادثہ کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











