ہفتہ، 20-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/29هـ (20-12-2025م)

کیا 9 مئی کے فیصلے قیامت والے دن ہوں گے؟ طلال چوہدری

12 دسمبر, 2025 08:46

وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کیا 9 مئی کے فیصلے قیامت والے دن ہوں گے؟

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آج فوج نے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے کہ سب کو احتساب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہونے والی سزا کے بعد چاہے ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی، سب کو سزا ملے گی اور کوئی بھی شخص، خواہ کتنا ہی طاقت ور عہدے پر کیوں نہ رہا ہو، اگر غیر قانونی کام کرے گا تو اسے جواب دہ ہونا پڑے گا۔

طلال چوہدری نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ فیصلے کے بعد انصاف کے تقاضوں کی تیزی سے تکمیل یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے  9 مئی کے مقدمات میں تاخیر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا “9 مئی کے فیصلے کب ہوں گے؟ کیا قیامت والے دن ہوں گے؟”

ان کا کہنا تھا کہ آج اس ادارے نے مثال قائم کی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔ تاہم اب سوال یہ ہے کہ باقی ادارے اور کردار کب احتساب کے عمل سے گزریں گے۔

طلال چوہدری نے اس سیاسی جماعت پر بھی تنقید کی جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث رہی اور سوال اٹھایا کہ وہ اپنا احتساب کب کرے گی؟

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ فیصلے کی جاری کردہ پریس ریلیز کا آخری پیراگراف نہایت معنی خیز ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کرنے اور خود احتساب کرنے کی ضرورت ہے، اس سے پہلے کہ کوئی اور کرے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔