طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
مری اور کوٹلی ستیاں کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق مری کی ضلعی انتظامیہ نے تعطیلات کی تصدیق کرتے ہوئے 22 دسمبر 2025 سے 7 مارچ 2026 تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مری نے بتایا کہ تعطیلات کے دوران تمام اسکول و کالجز بند رہیں گے۔ مری اور کوٹلی ستیاں کے اسکول 8 مارچ 2026 کو اتوار ہونے کی وجہ سے 9 مارچ بروز پیر سے دوبارہ کھلیں گے۔
ذرائع کے مطابق تعطیلات کا یہ اعلان موسم سرما میں طلبا اور اساتذہ کو آرام اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بہتر تیاری کا موقع فراہم کرے گا۔
یہ اقدام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سال کے دوران نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ موسم سرما کے دوران طلبا کی صحت و حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھی لیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











