منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

سرکاری نوکری کی خواہشمند خواتین کو حکومت نے بڑی خوشخبری سُنادی

14 دسمبر, 2025 11:00

اسلام آباد: وفاقی ملازمتوں میں خواتین کے لیے مختص کوٹہ پر عملدرآمد کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں، ذیلی دفاتر اور آئینی اداروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد مجموعی طور پر 31 ہزار سے زائد ہے، جو وفاقی ملازمتوں میں 5.83 فیصد کے تناسب کے برابر ہے۔

دستاویز کے مطابق ملک کی 38 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں کل ملازمین کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 158 ہے، جن میں مرد ملازمین 5 لاکھ 50 ہزار 126 اور خواتین ملازمین 31 ہزار 455 ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ تمام ادارے خواتین کے لیے مختص 10 فیصد کوٹہ کی موجودہ صورتحال اور اس پر عملدرآمد کی تفصیلی رپورٹ فراہم کریں تاکہ حکومت خواتین کی ملازمتوں میں شمولیت بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لے سکے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام وفاقی ملازمتوں میں صنفی توازن اور خواتین کی نمائندگی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، اور اس کے بعد حکومتی سطح پر مستقبل کے اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔