منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن؛ 7خوارج ہلاک، ایک جوان شہید

15 دسمبر, 2025 17:15

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں7خوارج  ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ فتنہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک یاسرخان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔