محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

Meteorological Department sounds the alarm
محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ کئی شہروں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ دھند بھی شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال کے باعث سڑکوں پر سفر کرنے والوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ بعض مقامات پر حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ مری اور قریبی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کے بعض حصوں میں بھی موسم سرد رہے گا۔ وہاں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بٹگرام، باجوڑ، مہمند، کرم اور خیبر میں بھی چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان موجود ہے۔ بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ کوئٹہ اور پشین میں بھی ہلکی بارش اور برفباری کے آثار دیکھے گئے ہیں۔
سندھ کے شمالی علاقوں سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










