منگل، 10-فروری،2026
پیر 1447/08/21هـ (09-02-2026م)

پاک بحریہ کے دوسرے ملجم کلاس جہاز پی این ایس خیبر کی ترکیہ میں کمیشننگ تقریب

21 دسمبر, 2025 11:18

پاک بحریہ کے دوسرے ملجم کلاس جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ ترکیہ میں منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں ہوئی، جس میں پاک بحریہ کی نمائندگی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردگان بھی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، جو پی این ایس بابَر کی کمیشننگ کے موقع پر بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاک ترک تعلقات کو مثالی اور مضبوط قرار دیا اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے پر زور دیا۔

اس موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے ملجم منصوبے میں ترکیہ کے کردار اور تعاون کو سراہا اور پاکستان نیوی اور ترک نیول فورسز کے درمیان دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترک صدر نے پی این ایس خیبر کا دورہ کیا، جہاز کے عملے سے ملاقات کی اور گارڈ آف آنر پیش کیا، اس دوران دونوں ممالک نے بحری سلامتی اور مستقبل کے مشترکہ بحری اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی این ایس خیبر جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہے، اور ملجم منصوبے کے تحت ترکیہ میں تیار ہونے والے دونوں جہازوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

پی این ایس خیبر کی کمیشننگ پاک ترک دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور بحری صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔