بھارت میں نظریاتی آزادی محض ایک نعرہ بن کر رہ گئی ہے، خواجہ آصف

PPP upset over Khawaja Asif’s statement on the 18th Amendment
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت میں نظریاتی آزادی محض ایک نعرہ بن کر رہ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بھارت میں مذہبی عدم برداشت اور اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے رویّوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں نام نہاد لبرل ازم بے نقاب ہو چکا ہے اور زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوتوا نظریے کے تحت بھارت میں اقلیتوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے اور مذہبی بنیادوں پر امتیاز انتہا کو پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت میں نظریاتی آزادی محض ایک نعرہ بن کر رہ گئی ہے، جبکہ عملی طور پر اقلیتوں کے بنیادی حقوق خطرے میں ہیں۔
وفاقی وزیر دفاع کے مطابق ہندوتوا کے سائے میں اقلیتوں کو درپیش مسائل عالمی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ بھارت میں مذہبی عدم برداشت اور امتیازی سلوک پر عالمی برادری کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










