فضائی سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر آ گئی

فضائی سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر آ گئی
اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں گہری دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے فوگ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق دھند کے باعث ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پروازوں کی روانگی میں تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
قومی ائیر لائن نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ٹکٹ بکنگ کے وقت درست اور متبادل رابطہ نمبر فراہم کریں تاکہ پرواز کے شیڈول میں کسی بھی تبدیلی یا تاخیر کی صورت میں فوری اطلاع دی جا سکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مسافر اضافی معلومات یا رہنمائی کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










