منگل، 10-فروری،2026
پیر 1447/08/21هـ (09-02-2026م)

سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق نئی تجاویز سامنے آ گئیں

21 دسمبر, 2025 14:18

اسلام آباد: سولر نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بڑی تبدیلیوں سے متعلق نئی تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ توانائی نے سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترمیم کی تجاویز نیپرا کو ارسال کر دی ہیں۔

ذرائع نیپرا کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز کے تحت سولر نیٹ میٹرنگ کے معاہدوں کی مدت 7 سال کے بجائے 5 سال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم کو گراس نیٹ میٹرنگ میں تبدیل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو صرف اپنے گھر کے لوڈ کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ کی اجازت دی جائے گی، جبکہ اس سے قبل گھر کے لوڈ سے ڈیڑھ گنا زیادہ سولر سسٹم لگانے کی اجازت تھی۔

ذرائع کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ کے نرخوں کا ازسرِنو تعین کرنے اور بلنگ سسٹم میں بھی تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے۔ نئے نظام کے تحت سولر صارفین کے ایکسپورٹ یونٹس اور امپورٹ یونٹس کا الگ الگ حساب لگایا جائے گا۔

ذرائع نیپرا کا کہنا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق ان تمام تجاویز پر حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔