منگل، 10-فروری،2026
پیر 1447/08/21هـ (09-02-2026م)

بارشوں اور برفباری سے متعلق محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

21 دسمبر, 2025 10:20

اسلام آباد: ملک میں طویل خشک سالی کے خاتمے کے بعد مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔

مشرق کے پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند اور ہلکی دھوپ کے ساتھ اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، بھکر، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ملتان، جھنگ، ڈیرہ غازی خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش متوقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ اور بونیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے امکانات ہیں۔ بلوچستان کے چاغی، نوشکی، واشک، پنجگور، کیچ، گودار، قلات اور مستونگ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، چمن، موسیٰ خیل اور ژوب میں پہاڑوں پر برفباری کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ موسم کی شدت کے پیش نظر سفر اور دیگر سرگرمیوں میں احتیاط برتی جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔