منگل، 10-فروری،2026
پیر 1447/08/21هـ (09-02-2026م)

ملک کے نظریے کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہوں؛ فضل الرحمان

22 دسمبر, 2025 09:21

کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے نظریہ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، لیکن وہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیاری میں منعقدہ "تحفظ دینی مدارس کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب علماء نے مشترکہ نصاب بنانے کی پیشکش کی، تو بیوروکریسی نے اسے مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں دینی مدارس کے بارے میں غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے، جبکہ اصل میں یہ ادارے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2010 میں دینی مدارس نے حکومت کی شرائط قبول کیں اور نصاب میں بہتری کی بات کی۔

مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم کے تحت منظور ہونے والے قانون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مسودہ مدارس نے تیار نہیں کیا تھا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ شیخ الہند کا فلسفہ عدم تشدد ہماری سیاست کی بنیاد ہے، ملک کے نظریہ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، لیکن وہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس پر تنقید کرنے والی سازشوں کے پیچھے حکومت، بیوروکریسی اور صنعتکار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی اور بین الاقوامی اسکالرز آج بھی شریعت کے ایسے اصول بیان کر رہے ہیں جو مغربی دنیا کے لیے قابلِ قبول ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔