ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا گیا

A major concern of driving license holders has been resolved
پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت بڑے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز اب 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ شہری دن یا رات کسی بھی وقت لائسنس کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
اسی طرح چھوٹے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ بڑھا کر صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد رش کم کرنا اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق بڑھتے ہوئے رش اور لائسنس کی درخواستوں میں اضافے کے باعث اوقاتِ کار بڑھانا ضروری ہو گیا تھا۔
شہریوں نے حکومت اور ٹریفک پولیس کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب انہیں دفاتر سے چھٹی لینے یا طویل قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں سینٹرز سے فائدہ اٹھائیں اور مکمل دستاویزات کے ساتھ آئیں تاکہ عمل مزید تیز ہو سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










