منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

23 دسمبر, 2025 10:25

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2026 سے ایران اور عراق کے زائرین کے لیے ایک نیا نظام نافذ کیا جائے گا، جس کا مقصد زیارت کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانا ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق اس نئے نظام کے تحت صرف مجاز اور رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز ہی زائرین کی رہنمائی کریں گے۔ اس سلسلے میں رجسٹرڈ گروپ آرگنائزرز کی مکمل فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے تاکہ زائرین آسانی سے ان تک رسائی حاصل کر سکیں۔

ترجمان نے بتایا کہ نئے نظام کے نفاذ سے زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کے دوران سہولت اور حفاظت دونوں فراہم کی جائیں گی، اور وزارت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر گروپ آرگنائزر قواعد و ضوابط کے مطابق خدمات فراہم کرے۔

نئے نظام کا آغاز نئے سال یعنی جنوری 2026 سے ہوگا، اور وزارت مذہبی امور نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ اور مجاز گروپ آرگنائزرز کے ساتھ ہی سفر کریں تاکہ ان کے سفر کو محفوظ اور آسان بنایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔