منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

کرک: پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکار شہید

23 دسمبر, 2025 11:20

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ گرگری کے علاقے میں پیش آیا، فائرنگ کے دوران 5 اہلکار گاڑی میں سوار تھے۔

ڈی پی او کرک سعود خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں کسی بھی اہلکار کی جان نہ بچ سکی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی جگہ پر فوری طور پر بھاری نفری پہنچا دی گئی ہے، علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سانحے کے بعد کرک میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں اور مقامی پولیس الرٹ پر ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔