منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل شروع، پہلے مرحلے میں 3 بولیاں موصول

23 دسمبر, 2025 12:00

اسلام آباد: قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل ایک اہم سنگ میل تک پہنچ گیا ہے۔

نجکاری کے پہلے مرحلے میں تین پری کوالیفائیڈ بڈرز نے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بولیاں جمع کروا دی ہیں۔ ان بولیوں کو آج سہ پہر ساڑھے تین بجے کھولا جائے گا۔

پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ (پی سی بورڈ) اجلاس میں بڈز کی بنیاد پر ریزرو پرائس کا تعین کیا جائے گا، جس کے بعد یہ قیمت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری سے حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ یہ مرحلہ ملکی نجکاری کے لیے بہت اہم ہے، اور اس کے مکمل ہونے کے بعد قومی ایئر لائن کی فروخت کے عمل میں تیزی آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ریزرو پرائس بورڈ کے ذریعے طے کی جائے گی اور اس کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ 20 سال میں ملکی نجکاری کا ایک بڑا اور نیا قدم ہے، اور قومی ایئر لائن کی فروخت میں اس سے آگے کے مراحل پر غور کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔