مذاکرات کی بات کرنے والے پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے الگ ہیں، علیمہ خان

مذاکرات کی بات کرنے والے پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے الگ ہیں، علیمہ خان
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی میں جو بھی رہنما مذاکرات کی بات کرتا ہے، وہ نہ تو عمران خان کے مؤقف کی نمائندگی کرتا ہے اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ سے متعلق اپنا پیغام خیبر پختونخوا کی قیادت تک پہنچا دیا ہے، پارٹی کی سمت واضح ہے اور اس میں کسی ابہام کی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی دو روزہ کانفرنس کے اعلامیے سے وہ آگاہ نہیں ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے گزشتہ برس 22 نومبر کو پُرامن احتجاج کی کال دی تھی اور ان پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام عوام تک منتقل کیا۔ انہوں نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے توشہ خانہ کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف قائم مقدمہ بے بنیاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حالیہ پیغام میں بھی قوم کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کے لیے 11 کتابیں بھجوائی گئی تھیں، جن میں سے عدالتی ریمارکس کے مطابق 9 کتابیں انہیں موصول ہو چکی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










