پاک بھارت جنگ کے دوران ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، عطا تارڑ

دہشت گردوں کا اسلام، انسانیت اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی تاریخی، مثالی اور لازوال ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر مضبوط اور مؤثر روابط قائم ہیں اور دونوں طرف اس اعتماد پر فخر کیا جاتا ہے۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ چین میں پاکستانی عوام اردو سیکھ رہے ہیں اور پاکستان میں عوام چینی زبان سیکھ رہے ہیں، جس سے ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "آئرن برادرز” کی اصطلاح صرف پاکستان اور چین کے تعلقات میں استعمال ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سی پیک منصوبے کو "گیم چینجر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ دیگر ممالک کو آپس میں جوڑتا ہے۔
عطا تارڑ نے پاک بھارت جنگ کے دوران میڈیا کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس دوران ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی شکست پر چینی میمز نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









