5 ماہ میں شہباز حکومت نے قرض لینے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا!

5 ماہ میں شہباز حکومت نے قرض لینے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا!
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ، جولائی سے نومبر 2025 کے دوران مجموعی طور پر 858 ارب روپے کا قرض حاصل کیا ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے موصولہ دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے اس مدت میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ قرض لیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 741 ارب روپے قرض حاصل کیا گیا تھا، یوں رواں مالی سال میں قرض کا حجم 117 ارب روپے زیادہ رہا۔
رپورٹ کے مطابق صرف نومبر 2025 میں حکومت نے 144 ارب روپے کا قرض حاصل کیا، جو نومبر 2024 کے مقابلے میں 4 کروڑ روپے زائد ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے دوران حکومت نے 31 کروڑ 45 لاکھ ڈالر باہمی اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے، جبکہ اسی ماہ 19 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے گئے۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں قرض گیری کی مجموعی رقم گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









