سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں؛ رانا ثنا اللہ

مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی ہی رکاوٹ ہیں، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو پہلے بھی چار مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی، مگر بانی پی ٹی آئی نے مثبت جواب نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھتی ہیں، نہ کہ ڈیڈلاک یا انتشار سے، سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کی بجائے افراتفری چاہتے ہیں اور اس وقت ان کے سوا جماعت میں کسی کے پاس حقیقی اختیار نہیں۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اس رویے کے باعث حکومت کے ساتھ باہمی مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









