پیر، 9-فروری،2026
پیر 1447/08/21هـ (09-02-2026م)

صدر مملکت کی کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ پر حاضری

24 دسمبر, 2025 10:59

 صدر مملکت آصف زرداری نے کربلا کا دورہ کیا اور روضہ حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ پر حاضری دی۔ گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صدر زرداری نے دونوں مقامات پر فاتحہ خوانی اور نوافل ادا کیے اور حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا۔

انہوں نے امت مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

صدر نے مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقات کرتے ہوئے روضہ کی دیکھ بھال اور خدمات کی اہمیت پر زور دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔