ایران کے جوہری پروگرام کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، پاکستان

ایران کے جوہری پروگرام کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، پاکستان
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کی گئی، جس میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے موقف اختیار کیا کہ تمام مسائل کا حل صرف مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
عثمان جدون نے اجلاس میں زور دیا کہ پاکستان دوبارہ پابندیوں کے نفاذ کی حمایت نہیں کرتا اور فریقین کو جلد بازی سے گریز کرنے کی ہدایت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ تصادم سے بچنا لازمی ہے اور سفارتی کوششوں کو کامیابی کے لیے وقت دینا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ موجودہ صورت حال پہلے ہی اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزیوں اور طاقت کے یکطرفہ استعمال کی وجہ سے پیچیدہ ہو چکی ہے، اس لیے سب فریقین کو تحمل اور سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










