ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں بھارت کے 7 جہاز گرائے گئے، وزیراعظم

غریبوں کے استحصال کا رائج نظام حکومت نے شفاف نظام میں تبدیل کردیا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں بھارت کے 7 جہاز گرائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی ولادت انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عنایت تھی اور ہمیں دکھی انسانیت کے سکھ کا ذریعہ بننا چاہیے۔
شہباز شریف نے اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک اقلیتوں نے ملک کی ترقی اور ہر شعبے میں تاریخی خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے قائد نواز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی، اور اسلام نے مساوات، عدل اور برابری کا درس دیا ہے۔ وزیر اعظم نے وطن کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے مسیحی بھائیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں وزیر اعظم نے ملک کی دفاعی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مئی میں پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی، جبکہ ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں بھارت کے 7 جہاز گرائے گئے اور ایک جہاز کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔
وزیر اعظم نے فیصل چوہدری کی پاک وطن کے دفاع میں خدمات کو بھی سراہا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









