جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

غیر ملکی باشندے لوگوں کے ساتھ فراڈ کررہے تھے، وزیر داخلہ سندھ

25 دسمبر, 2025 13:06

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ غیر ملکی باشندے لوگوں کے ساتھ فراڈ کررہے تھے۔

کراچی میں وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار اور این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ این سی سی آئی اے نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 18 دسمبر کو ایک غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ کارروائی کے دوران غیر قانونی کال سینٹر چلانے والے 15 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان شہریوں کے ساتھ آن لائن فراڈ میں ملوث تھے۔

ضیا لنجار نے بتایا کہ ملزمان لوگوں کو آن لائن انویسٹمنٹ اور بڑے منافع کا جھانسہ دیتے تھے، جبکہ فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقم بٹ کوائن اور امریکی ڈالر میں منتقل کی جاتی تھی۔ جعلی لاگ اِن کے ذریعے متاثرین کو منافع دکھا کر انہیں مزید سرمایہ کاری پر آمادہ کیا جاتا تھا۔

وزیر داخلہ سندھ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 37 کمپیوٹرز، 40 موبائل فونز، 10 ہزار سے زائد موبائل سمز، ہزاروں انٹرنیشنل سمز اور 6 غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج برآمد کی گئیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز نے بتایا کہ گرفتاریاں ڈی ایچ اے کے علاقے سے عمل میں آئیں اور تحقیقاتی ٹیم تکنیکی بنیادوں پر مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا مزید کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے کی ایسی کارروائیوں کے نتیجے میں آن لائن فراڈ کے خلاف مزید کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔