جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

آئی ایس پی آر نے یوم قائد کے موقع پر نیا ملی نغمہ ’پیغامِ قائد‘ جاری کردیا

25 دسمبر, 2025 09:56

اسلام آباد: یوم قائد کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری کیا ہے، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

یہ نغمہ قائداعظم کے فرمودات اور پاکستان کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو اجاگر کرتا ہے اور تاریخی جدوجہد کے ذریعے دشمنوں کے عزائم کے مقابلے میں قومی استقامت اور عزم کی ترجمانی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’’پیغامِ قائد‘‘ نغمہ قائداعظم کی قائدانہ خصوصیات، ان کے افکار اور قوم کے محفوظ و باوقار مستقبل کے لیے ان کے وژن کو اجاگر کرتا ہے۔ نغمہ قوم میں قائداعظم سے والہانہ محبت اور جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کا بھی ذریعہ ہے۔

اس موقع پر جاری کیے گئے نغمے نے یوم قائد کی تقریبات میں نہ صرف جذباتی رنگ بھرا بلکہ نوجوان نسل کو بھی قائداعظم کے افکار سے روشناس کرانے کا کام کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔