پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو رد کردیا

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو رد کر دیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام سیاسی دباؤ اور فکری کمزوری کی نشانی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ حکومت مذاکرات کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کا مطالبہ غیر مناسب ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی پیشگی شرائط پر مبنی مذاکرات ناقابلِ قبول ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کے حل کے لیے حکومت دیگر فورمز اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ بات چیت کر سکتی ہے، اور وہ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کسی بھی صورت میں حکومت کے ساتھ بات چیت میں شامل نہیں ہوگی اور وزیراعظم کی پیشکش دوغلاپن اور غیر واضح موقف پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی قیادت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ مذاکرات جائز مطالبات کی بنیاد پر ہونے چاہئیں اور کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









