جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 2 خوارج ہلاک

25 دسمبر, 2025 17:41

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے نتیجے میں 2 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے نتیجے میں 2 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کمانڈر دلاور ماراگیا، حکومت کی جانب سے خارجی کمانڈر کے سر کی قیمت40لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج فورسز پر حملوں، شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا، ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز ملک کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔